ڈھاکہ، 21 جولائی (رائٹر) بنگلہ دیش کی ایک اعلی عدالت نے آج کالے دھن کو جائز بنانے (منی لانڈرنگ) کے جرم میں اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کے بیٹے کو سات سال قید
کی سزا سنائی۔
ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر کے بیٹے کو اس الزام سے بری کرنے کے ذیلی عدالت کے فیصلے کو مسترد کردیا۔
یہ اطلاع انسداد بدعنوانی بیورو کے وکیل نے دی۔